ایس آئی ایف سی کی کاوشیں رنگ لائیں، موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بڑھا دی

ایس آئی ایف سی کی کاوشیں رنگ لائیں، موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بڑھا دی

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کرنسی ریٹنگ کو اپ گریڈ کرتے ہوئے پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

موڈیز نے پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی کی ریٹنگاس اے اے 2 سے بڑھا کر سی اے ای 1 کر دی ہے، کریڈٹ آؤٹ لک کو مثبت سے بڑھا کر مستحکم قرار دیا گیا ہے۔

موڈیز کے اس اقدام کا سہرا بیرونی ذخائر میں بہتری اور قرض ادائیگی کی صلاحیت میں اضافے پر جاتا ہے جس سے عالمی سطح پر پاکستان کی مالیاتی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے۔

آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مالیاتی استحکام اور اصلاحاتی اقدامات میں پیش رفت کو بھی موڈیز نے تسلیم کیا ہے جو معیشت کی مضبوط بنیادوں کی علامت ہے۔

اپ گریڈ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور ٹیکس کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی صلاحیت پر عالمی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

اس پیش رفت میں ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسیوں کا بھی اہم کردار ہے جنہوں نے پاکستان کی عالمی ساکھ کو مضبوط کیا اور معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی تبدیلیاں آتی جاتی رہتی ہیں، معیشت پر اثر نہیں پڑنا چاہیے، اسحاق ڈار

یہ ریٹنگ اپ گریڈ پاکستان کی معاشی پالیسیوں اور اصلاحات کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے جو ملک کو سرمایہ کاری کے لیے مزید پرکشش بنا رہا ہے۔

Scroll to Top