مودی سرکار کا آپریشن سندور میں فوجی جانی نقصان سے انکار کا راز فاش

مودی سرکار کا آپریشن سندور میں فوجی جانی نقصان سے انکار کا راز فاش

مودی سرکار کی جانب سے آپریشن سندور میں فوجی جانی نقصان کو چھپانے کی کوشش بے نقاب ہو گئی ہے۔

بھارتی فضائیہ نے خود اس آپریشن میں مارے گئے فوجیوں کی تصدیق کر دی ہے جس سے سرکاری دعوے جھوٹ ثابت ہوئے ہیں۔

بھارتی فضائیہ کے آفیشل اکاؤنٹ سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل اے پی سنگھ کی تصویریں جاری کی گئیں جن میں وہ پونے کے آرٹیفیشل لمب سینٹر کا دورہ کر رہے ہیں اور آپریشن سندور کے زخمی جوانوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔

بھارتی فضائیہ کے ٹوئٹ کے مطابق سربراہ نے آپریشن میں زخمی کارپورل ورن کمار سے بھی ملاقات کی جبکہ مارے گئے سارجنٹ سورندر کمار کے آبائی گاؤں کا دورہ بھی کیا۔

مودی سرکار کے انکار کے باوجود آپریشن سندور میں فوجی نقصان کے شواہد عالمی سطح پر سامنے آ چکے ہیں، لوک سبھا میں دفاع وزیر راجناتھ سنگھ نے اس آپریشن میں جانی نقصان سے انکار کیا تھا لیکن ان کے دعوے بے بنیاد ثابت ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا یومِ آزادی، کشمیریوں کے لیے یومِ سیاہ

ماہرین اور مبصرین کا کہنا ہے کہ ناقص حکمت عملی اور ناکامی کو چھپانے کے لیے مودی سرکار فوجی قربانیوں کو بھی تسلیم کرنے سے گریزاں ہے، حکومت اپنی فوج کی قربانیوں کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال کر رہی ہے اور اس ہزیمت کو چھپانے کے لیے فوج کو سیاسی بیانیے کی نذر کر دیا ہے۔

Scroll to Top