ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو کسٹم اہلکاروں کو شہید کر دیا، جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر ہوٹل کا مالک بھی زخمی ہو گیا۔
درابن روڑ پر واقع ہاشم ہوٹل میں، جہاں محکمہ ایکسائز کے اہلکار ناشتہ کر رہے تھے، نامعلوم مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو ایکسائز اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں ہوٹل کے مالک ہاشم بھی آئے جو زخمی ہو گیا، زخمی اور شہید اہلکاروں کی میتیں مفتی محمود ہسپتال منتقل کر دی گئیں، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔
شہید ہونے والے سب انسپکٹر سید علی شاہ کا تعلق نوشہرہ سے تھا اور وہ چند عرصہ قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں تعینات ہوئے تھے، حملے میں ان کے کانسٹیبل ساتھی بھی شہید ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جشن آزادی کے نام پر ہوائی فائرنگ نے ایک گھنٹے میں کئی گھر اجاڑ دئیے
پولیس نے علاقے میں ناکہ بندی کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔





