خیبر پختونخوا !طلبہ کیلئے اہم اطلاع ، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایٹا کے تمام ٹیسٹ ملتوی

خیبر پختونخوا !طلبہ کیلئے اہم اطلاع ، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایٹا کے تمام ٹیسٹ ملتوی

خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلیوایشن ایجنسی (ایٹا) کے آج ہونے والے تمام ٹیسٹ ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

ایٹا حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث امتحانات کا انعقاد ممکن نہیں رہا۔

ترجمان ایٹا نے بتایا کہ یہ فیصلہ بالائی و زیریں دیر، چترال اور دیگر متاثرہ اضلاع کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے، جہاں سڑکوں کی بندش، آمد و رفت میں مشکلات اور عوامی تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے امتحانات ملتوی کیے گئے۔

ڈائریکٹر ایٹا کا کہنا تھا کہ طلبہ و طالبات کی سہولت اور حفاظت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے، اور جیسے ہی حالات بہتر ہوں گے، ملتوی شدہ ٹیسٹ کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا جائے گا۔

ایٹا نے تمام امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایجنسی کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نظر رکھیں تاکہ نئی تاریخوں اور دیگر اہم معلومات سے باخبر رہ سکیں۔

واضح رہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں نے خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں معمولات زندگی کو شدید متاثر کیا ہے، جہاں تعلیمی سرگرمیوں سمیت دیگر امور بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

Scroll to Top