خیبرپختونخوا میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 332 تک پہنچ گئی ہے۔ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق قدرتی آفات سے نہ صرف قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے بلکہ سینکڑوں مکانات اور بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب کے باعث 21 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جب کہ 68 مکانات کو نقصان پہنچا، جن میں 61 کو جزوی اور 7 کو مکمل تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق سب سے زیادہ جانی نقصان ضلع بونیر میں ہوا جہاں 213 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ دیگر متاثرہ اضلاع میں ہلاکتوں کی تفصیل درج ذیل ہے شانگلہ: 35 ہلاکتیں، 8 زخمی مانسہرہ: 23 ہلاکتیں، 2 زخمی باجوڑ: 21 ہلاکتیں، 8 زخمی سوات: 20 ہلاکتیںبٹگرام، 15 ہلاکتیںلوئر دیر: 5 ہلاکتیں، 3 زخمی
پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق سیلاب اور بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اضلاع میں شامل ہیں: بونیر ، سوات ، باجوڑ ، تورغر ، مانسہرہ ، شانگلہ ، بٹگرام
ریسکیو ادارے اور ضلعی انتظامیہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، جبکہ حکومت کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔





