چین میں روبوٹس کے درمیان کھیلوں کا دلچسپ مقابلہ، دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیا

چین میں روبوٹس کے درمیان کھیلوں کا دلچسپ مقابلہ، دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیا

چین نے ٹیکنالوجی اور کھیل کے میدان کو ایک منفرد رنگ دیتے ہوئے ایسا ایونٹ منعقد کیا ہے جو دیکھنے والوں کو حیران کر گیا۔

 ایونٹ میں انسانوں کی جگہ مختلف نوعیت کے روبوٹس نے میدان سنبھالا اور دوڑ، فٹبال اور ریسلنگ سمیت کئی کھیلوں میں بھرپور مقابلہ کیا۔

ایونٹ میں شریک روبوٹس کو خاص طور پر مختلف کھیلوں کے لیے تیار کیا گیا تھا، کوئی فٹبال کی مہارتوں میں ماہر تھا تو کوئی ریسلنگ اور مشینی دوڑ میں اپنی برتری دکھا رہا تھا۔

تماشائیوں نے میدان میں روبوٹس کو انسانی کھلاڑیوں کی طرح حرکات کرتے دیکھ کر بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

چھوٹے فٹبال کھیلنے والے روبوٹس سے لے کر جسمانی قوت کا مظاہرہ کرنے والے فائٹنگ روبوٹس تک ہر مشین اپنے فن میں مہارت کا نمونہ پیش کر رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: روبوٹ اب صرف چلتے نہیں، انسانوں کی طرح موسیقی بھی بجا سکتے ہیں

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کے ایونٹس نہ صرف نوجوانوں میں روبوٹکس اور سائنسی رجحانات کو فروغ دے رہے ہیں بلکہ یہ مستقبل میں روبوٹک سپورٹس اور انٹرٹینمنٹ کا نیا باب کھولنے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top