صوابی: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک اشفاق حسین ایک بادل پھٹنے کی ایمرجنسی آپریشن کی قیادت کرتے ہوئے دوران کام زخمی ہو گئے۔
زخمی ہونے کی وجہ K12 مشین کے بلیڈ سے پیر پر چوٹ لگنا بتائی گئی ہے۔
ملک اشفاق حسین نے صوابی کے دراؤڑی علاقے میں ایمرجنسی صورتحال کے دوران نہایت ہمت اور جذبے سے ریسکیو آپریشن کی قیادت کی۔ اللہ کے کرم سے یہ حادثہ بڑا نہ ہوا اور وہ محفوظ رہے۔
ریسکیو کی ٹیموں میں ملک اشفاق حسین کو کے پی کے کے بہترین افسران میں شمار کیا جاتا ہے، جن کی عوام کی خدمت کے جذبے اور جانفشانی کی ہر ایمرجنسی میں تعریف کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں 176 ریسکیو یونٹس قائم ، سیلاب زدہ اضلاع میں 1800 اہلکار تعینات
ان کا کہنا ہے کہ خدمت کا جذبہ اور کام کو عبادت سمجھ کر انجام دینا ہی ایسے چوٹوں کا سامنا کرنے کے باوجود آگے بڑھنے کی اصل طاقت ہے۔
ہم سب کو اپنے اس جان باز اور قابل افسر پر فخر ہے جو ہر مشکل گھڑی میں عوام کی مدد کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔





