بھارتی ریاست پنجاب سے تعلق رکھنے والے مشہور کامیڈین جسویندر بھلا طویل عرصے تک لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کے بعد 65 برس کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ کرگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انہیں طبیعت خراب ہونے پر امرتسر کے فورٹس اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، ان کی آخری رسومات ہفتے کے روز موہالی میں ادا کی جائیں گی۔
جسویندر بھلا کی موت کی خبر نے شوبز انڈسٹری کو افسردہ کر دیا ہے اور ساتھی فنکاروں سمیت مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جسویندر بھلا کو ان کے منفرد اندازِ مزاح اور یادگار کرداروں کی بدولت پنجابی فلم انڈسٹری میں ایک خاص مقام حاصل تھا۔
اُن کا فنی سفر تین دہائیوں پر محیط رہا، جس کا آغاز انہوں نے 1980 اور 1990 کی دہائی میں سٹیج پرفارمنسز اور کامیڈی آڈیوز کے ذریعے کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پنسلوانیا یونیورسٹی میں افسوسناک واقعہ، متعدد افراد زخمی
بھلا صاحب نے جٹ اینڈ جولیٹ، سردار جی، اور کیری آن جٹا جیسی ہِٹ فلموں میں اپنی اداکاری سے خوب داد سمیٹی اور مداحوں کے دل جیتے۔





