کے پی حکومت نے ریسکیو 1122 کو کتنے کروڑ روپے جاری کیے؟ مزمل اسلم کا اہم انکشاف سامنے آگیا

خیبرپختونخوا حکومت نے حالیہ سیلابی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں فرنٹ لائن پر خدمات سرانجام دینے والے ریسکیو 1122 کیلئے 22 کروڑ روپے جاری کر دیے ہیں۔

قومی اخبار (روزنامہ جنگ ویب سائٹ )کے مطابق مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے فلڈ ریلیف فنڈز سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی خدمات قابل تحسین ہیں، جنہوں نے شدید حالات کے باوجود بھرپور طریقے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں انجام دیں۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ سیلاب کے دوران ریسکیو 1122 کے 2 ہزار سے زائد اہلکاروں نے 163 ریسکیو گاڑیوں کے ذریعے 5 ہزار 200 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

مزید یہ کہ ریسکیو ادارے نے متاثرہ علاقوں میں 3 ایمرجنسی کیمپس قائم کیے، جبکہ 80 ایلیٹ ریسکیو یونٹس اور جدید گیجٹس سے لیس 50 ریسکیورز آپریشن میں شریک رہے۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت ریسکیو 1122 کی کارکردگی کو سراہتی ہے اور ہر ممکن مالی معاونت فراہم کر رہی ہے تاکہ کسی بھی قدرتی آفت یا ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر کارروائی ممکن ہو۔

Scroll to Top