پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل

سکھر: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کی طبیعت پیر کی صبح اچانک خراب ہونے پر انہیں این آئی سی وی ڈی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کی حالت پہلے سے بہتر ہے اور انہیں 24 گھنٹے کے لیے نگہداشت میں رکھا گیا ہے تاکہ ان کی مکمل دیکھ بھال کی جا سکے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہسپتال پہنچ کر خورشید شاہ کی عیادت کی اور ان کے جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے گرے، امریکی صدر کا دعویٰ

ایم پی اے فرخ شاہ نے بھی بتایا کہ خورشید شاہ کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے اور وہ جلد صحتیاب ہو جائیں گے۔

پیپلز پارٹی کے کارکنان اور سیاسی حلقے ان کی صحت یابی کے لیے دعاؤں میں مصروف ہیں۔

Scroll to Top