ملاکنڈ ڈویژن کے سوات، بونیر اور دیر کے اضلاع میں بدھ کی شام زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق، بونیر، سوات اور دیگر اضلاع میں محسوس کیے گئے جھٹکوں کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور قرآن پاک کی تلاوت کرنے لگے۔
ریکٹر سکیل پر شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 110 کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں 300 ارلی چائلڈ ایجوکیشن سینٹرز قائم کئے جائیں گے
زلزلے نے ملاکنڈ ڈویژن کے کچھ حصوں کو جھنجوڑ کر رکھ دیا تاہم کسی بھی علاقے سے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔





