راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر سپل ویز کھول دیے گئے

راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر سپل ویز کھول دیے گئے

راول ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث سپل ویز کھول دیے گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سپل ویز صبح 6 بجے کھولے گئے تاکہ پانی کا اضافی دباؤ کم کیا جا سکے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پانی کی سطح جب مقررہ حد ایک ہزار 751 فٹ تک پہنچی تو سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈیم انتظامیہ کےمطابق سپل ویز کو اس وقت بند کیا جائے گا جب پانی کی سطح دوبارہ محفوظ حد تک آجائے گی۔

سپل ویز کھولنے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نیلور اور متعلقہ محکموں کی ٹیمیں موقع پر موجود رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیلابی صورتحال، پنجاب حکومت نے فوج سے مدد مانگ لی

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ڈیم کے اطراف غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

Scroll to Top