سہ ملکی سیریز، پاکستان اور افغانستان میں آج جوڑ پڑے گا

سہ ملکی سیریز، پاکستان اور افغانستان میں آج جوڑ پڑے گا

پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ٹی 20 سیریز کا آغاز آج شارجہ میں ہو رہا ہے۔

سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور افغانستان کے درمیان شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں شام 7 بجے مقامی وقت کے مطابق کھیلا جائے گا۔

تینوں ٹیموں کے کپتانوں پاکستان کے سلمان علی آغا، افغانستان کے راشد خان اور یو اے ای کے محمد وسیم نے ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر مشترکہ فوٹو شوٹ میں شرکت کی۔

میچ سے قبل پریس کانفرنس میں پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ٹیم کی تیاری بہترین ہے اور کھلاڑی مکمل طور پر پُرعزم ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ گرین شرٹس میدان میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کو دو کاؤنٹی ٹیموں کی دعوت، لیکن وہ رضامند نہ ہوئے

سیریز کے دیگر میچز بھی شارجہ میں کھیلے جائیں گے جس سے شائقین کو بھرپور کرکٹ تفریح ملنے کی توقع ہے۔

Scroll to Top