انڈونیشیا میں پارلیمنٹ پر مظاہرین کی توڑ پھوڑ، پولیس سے جھڑپ

انڈونیشیا: انڈونیشیا میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والا احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے۔

مظاہرین نے پارلیمنٹ کے قریب جمع ہو کر توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیا، جس کے دوران پارلیمنٹ کی عمارت کو آگ لگا دی گئی۔

آگ لگنے کے باعث عمارت میں پھنسے کئی مظاہرین نے کود کر اپنی جانیں بچائیں، جس سے متعدد افراد کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل برسائے، جس کے نتیجے میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ کشیدگی کو کنٹرول کرنے کے لیے حکام نے متاثرہ علاقوں میں فوج طلب کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کی تصدیق کر دی

انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے چین کے دورے کو منسوخ کر دیا اور ایس سی او اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر چینی صدر سے معذرت کی۔

ملک میں جاری مظاہروں کے دباؤ میں صدر نے قانون سازوں کی مراعات کم کرنے اور کچھ پارلیمانی پالیسیوں کو واپس لینے کا اعلان کیا ہے، تاہم طلبا تنظیموں نے احتجاج کی کال برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

Scroll to Top