میڈیکل بورڈ نے کان اور دانت کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کی صحت درست قرار دے دی

میڈیکل بورڈ نے کان اور دانت کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کی صحت درست قرار دے دی

اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے، جس میں ان کی مجموعی صحت کو درست قرار دیا گیا ہے، سوائے کان اور دانتوں کے، جن کے حوالے سے ’’سپورٹیو مینجمنٹ‘‘ تجویز کی گئی ہے۔

پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق، بانی پی ٹی آئی کے بلڈ پریشر، شوگر لیول، آکسیجن سیچوریشن اور پلس ریٹ مکمل طور پر نارمل اور آئیڈیل حدود میں ہیں۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ صرف کان اور دانت معمول سے زیادہ حساس پائے گئے ہیں، جن کے لیے اضافی نگہداشت اور معاون علاج تجویز کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر 2024 سے اگست 2025 تک بانی پی ٹی آئی کے تسلسل سے میڈیکل چیک اپس جاری رہے ہیں، اور اس دوران 15 سے زائد مختلف اسپیشلسٹ ڈاکٹرز نے ان کا معائنہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے بانی پی ٹی آئی کا تفصیلی طبی معائنہ کیا تھا، جس کے بعد یہ رپورٹ مرتب کی گئی۔

Scroll to Top