بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز، اندراج کا طریقہ جانیے

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے تحت نئے مستحق افراد کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت نے طریقہ کار کو مزید سہل بنانے کے لیے ویب پورٹل8171 کو اپڈیٹ کیا ہے، جو ہر ماہ کی نئی معلومات اور سہولیات کے ساتھ عوام کی رہنمائی کرتا ہے۔

ستمبر 2025 کے لیے حکومت پاکستان نے 13,500 روپے کی نئی قسط جاری کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے لاکھوں مستحق گھرانے فائدہ اٹھائیں گے۔ اس سہولت سے مستفید ہونے کے لیے درخواست دہندگان اپنا شناختی کارڈ نمبر 8171 ویب پورٹل پر درج کرکے اپنی اہلیت اور قسط کی منظوری کی صورتحال چیک کر سکتے ہیں۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام طویل عرصے سے پاکستان کے کم آمدنی والے طبقات کے لیے ایک مؤثر فلاحی اقدام کے طور پر کام کر رہا ہے۔ حالیہ برسوں میں اس میں ڈیجیٹل نظام کے اضافے سے شفافیت اور رفتار میں واضح بہتری آئی ہے، جس کے نتیجے میں عوام کے لیے امداد تک رسائی مزید آسان ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کالاباغ ڈیم متنازعہ منصوبہ ہے، اے این پی کسی صورت قبول نہیں کرے گی ،میاں افتخار حسین

رجسٹریشن اور اہلیت چیک کرنے کا طریقہ:

1. 8171 ویب پورٹل پر جائیں
2. اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر درج کریں
3. دیے گئے سیکیورٹی کوڈ کو داخل کریں
4. “سبمٹ” کے بٹن پر کلک کریں

پورٹل پر درخواست گزار فوری طور پر یہ جان سکتے ہیں کہ وہ اہل ہیں یا نہیں، اور اگر قسط منظور ہو چکی ہے تو کب اور کہاں سے حاصل کی جا سکتی ہے۔

Scroll to Top