گورنر خیبرپختونخوا کا افغانستان ایمبیسی کا دورہ، افغان سفیر سے ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا کا افغانستان ایمبیسی کا دورہ، افغان سفیر سے ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں قائم افغانستان کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور پاکستان میں تعینات افغان سفیر مولوی سردار احمد شکیب سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران گورنر خیبرپختونخوا نے افغانستان میں حالیہ زلزلے کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے زلزلے میں جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے افغان سفارتخانے میں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تعزیتی کلمات بھی تحریر کیے۔

یہ بھی پڑھیں: ایمل ولی خان کی افغانستان ایمبیسی میں افغان سفیر سے زلزلہ متاثرین کے لیے ہمدردی کا اظہار

افغان سفیر مولوی سردار احمد شکیب نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی آمد اور اظہار ہمدردی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان دوستی اور ہم آہنگی کے جذبے کو سراہا۔

Scroll to Top