راولپنڈی:اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سےکل بروز جمعرات ملاقات کرنے والوں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی گئی۔
ملاقات کرنے والوں میں خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو سمیت ملک عدیل، زیاد کیانی، محمد اعجاز خان، نغمہ خالد اور ناہید سیف شامل ہیں۔
پارٹی رہنماؤں کی فہرست کوآرڈینیٹر انتظار پنجوتھہ کی جانب سے جیل حکام کو بھیجی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کے 23 اضلاع میں اساتذہ کی غیر حاضری اور بنیادی سہولیات کی کمی کا انکشاف
واضح رہے کہ جمعرات کو بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن ہے۔





