شائقین کرکٹ کا انتظار ختم، ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کا میدان آج دبئی میں سجے گا

دبئی/ابوظبی: ایشیا کپ ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کی گہما گہمی آج سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو گئی ہے، جس میں شرکت کرنے والی ٹیمیں دبئی اور ابوظہبی میں اپنی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

افتتاحی میچ افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ابوظبی میں کھیلا جائے گا، جس سے ایونٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

دبئی میں بھارت اور متحدہ عرب امارات نے بھرپور پریکٹس سیشنز کیے جبکہ ابوظہبی میں عمان، ہانگ کانگ اور بنگلہ دیش کی ٹیموں نے میدان سنبھالا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم 10 ستمبر سے اپنی تیاریاں شروع کرے گی۔ ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی اور کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس آج دوپہر دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی، جو ٹورنامنٹ کے آغاز کا باقاعدہ اعلان سمجھی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کو آبی جارحیت کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، بیرسٹر سیف

گرین شرٹس کا پہلا مقابلہ 12 ستمبر کو عمان کے خلاف ہوگا، جبکہ سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بننے والا پاکستان بمقابلہ بھارت میچ 14 ستمبر کو شیڈول ہے، جس کا شائقین کرکٹ شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

ٹورنامنٹ کے دوران کرکٹ کے دیوانوں کو سنسنی خیز مقابلوں کی بھرمار دیکھنے کو ملے گی، اور تمام ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے بھرپور تیاریاں کر رہی ہیں۔

Scroll to Top