افغانستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ایشیا کپ سے باہر

افغانستان کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ 2025 میں بڑا دھچکا لگا ہے، جب کہ فاسٹ بولر نوین الحق کندھے کی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق نوین الحق ابھی تک اپنی انجری سے مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہو سکے۔ میڈیکل ٹیم نے انہیں ایشیا کپ کے بقیہ میچز کے لیے فٹ قرار نہیں دیا، جس کے بعد انہیں اسکواڈ سے باہر کر دیا گیا ہے۔

کرکٹ بورڈ نے مزید بتایا کہ نوین الحق اب مکمل فٹنس اور ری ہیب کے لیے انگلینڈ جائیں گے تاکہ وہ آئندہ مقابلوں کے لیے مکمل طور پر تیار ہو سکیں۔

نوین الحق کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر عبداللہ احمد زئی کو قومی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایشیا کپ: سری لنکا نے ہانگ کانگ کو4 وکٹوں سے ہرادیا

واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے گروپ بی میں شامل ہے اور اپنا دوسرا میچ بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔ افغانستان نے ایونٹ کے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کو شکست دی تھی۔

Scroll to Top