پی سی بی کا اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ، آئی سی سی نے ٹھکرا دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹس کی رپورٹس کے مطابق، آئی سی سی اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ کے دوران میچ ریفری کے فرائض انجام دیتے رہنے کی اجازت دے گی۔

نجی ٹی وی چینل(سما نیوز)کے مطابق آئی سی سی نے ہینڈ شیک تنازع میں اینڈی پائی کرافٹ کے کردار کو نہ ہونے کے برابر قرار دیا ہے، جس کی بناء پر انہوں نے پی سی بی کی درخواست منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے گزشتہ روز اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا، جو کہ ہینڈ شیک تنازع کے بعد سامنے آیا تھا۔

یہ فیصلہ عالمی کرکٹ کے لیے اہم ہے کیونکہ میچ ریفری کی غیرجانبداریت اور کردار کو برقرار رکھنا کھیل کی شفافیت کے لیے نہایت ضروری سمجھا جاتا ہے۔ اینڈی پائی کرافٹ کی میچ ریفری کے طور پر خدمات جاری رہیں گی اور وہ ایشیا کپ کے میچز کی نگرانی کریں گے۔

Scroll to Top