ملالہ یوسفزئی کا سیلاب متاثرین کیلئے امداد کا اعلان

نوبل انعام یافتہ اور بین الاقوامی سماجی رہنما ملالہ یوسفزئی نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ بچوں کی تعلیمی بحالی کے لیے 2 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ویڈیو پیغام میں ملالہ یوسفزئی نے بتایا کہ یہ امداد دو مختلف اداروں کو دی جائے گی جن میں سے ادارہ تعلیم و آگاہی کو 2 لاکھ ڈالر گرانٹ کی صورت میں دیے جائیں گے جبکہ 30 ہزار ڈالر ماؤنٹین انسٹیٹیوٹ فار ایجوکیشن اینڈ ڈیولپمنٹ کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

ملالہ کے مطابق اس مالی مدد کے ذریعے متاثرہ بچوں کو درسی کتب، اسکول یونیفارم اور دیگر ضروری تعلیمی سامان فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے ملک بھر میں سینکڑوں اسکول تباہ ہو چکے ہیں، اور تعلیم کے شعبے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

ملالہ نے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وہ متاثرہ خاندانوں اور بچوں کے ساتھ ہیں اور ان کی مکمل بحالی کے لیے کوشاں رہیں گی۔

Scroll to Top