محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

سلمان یوسفزئی
خیبرپختونخوا کے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

مختلف ڈویژنز اور منصوبوں میں مجموعی طور پر 45 کروڑ 19 لاکھ روپے سے زائد کی بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق پی ایچ ای ڈویژن ہری پور نے مالی سال 2023-24 کے دوران اسلام آباد کے بارہ کہو ٹیوب ویلز کے بجلی بلز کی مد میں 20 لاکھ روپے ادا کیے جبکہ اسی ڈویژن کی جانب سے 36 کروڑ 34 لاکھ روپے کے پانی کے بل وصول نہیں کیے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ضلع خیبر میں واٹر سپلائی اسکیمز کے لیے 2 کروڑ 34 لاکھ روپے کی مشکوک ادائیگیاں کی گئیں۔

اسی طرح مالی سال 2022-23 میں ضم اضلاع کی پانچ واٹر سپلائی اسکیموں پر سات فیصد انکم ٹیکس نہ لگانے کے باعث ایک کروڑ 83 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور : ایف آئی اےنےجعلی ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی،دو مسافر اور3 ایجنٹ گرفتار

اس کے علاوہ 2023-24 میںضلع خیبر میں ترقیاتی کام شروع کرنے سے پہلے 46 لاکھ روپے کی ایڈوانس ادائیگیوں پر بھی اعتراض اٹھایا گیا ہے۔

Scroll to Top