ایشیا کپ میں آج پاکستان اور یو اے ای کا میچ ہوگا یا نہیں؟ خدشات کے بادل برقرار ہیں۔

ایشیا کپ میں آج پاکستان اور یو اے ای کا میچ ہوگا یا نہیں؟ خدشات کے بادل برقرار ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026

ایشیا کپ میں آج پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان متوقع میچ کے حوالے سے غیریقینی صورتحال تاحال برقرار ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں پاکستان کی شرکت یا آئندہ میچز کھیلنے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ تاحال نہیں ہوا، مشاورت کا عمل جاری ہے اور امکان ہے ۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فیصلے میں پاکستان کے قومی مفادات کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

یاد رہے کہ بھارت کے خلاف گزشتہ میچ کے بعد پیدا ہونے والے تنازع نے ایونٹ کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ میچ کے دوران اور بعد میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی مبینہ خلاف ورزی، اور میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کے جانبدار رویے نے تنازع کو ہوا دی۔

ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی خفیہ انکوائری رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اینڈی پائیکرافٹ نے نہ صرف دوران میچ غیر جانبداری کے اصولوں کی خلاف ورزی کی، بلکہ بھارتی حکام کے ساتھ ملی بھگت کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹاس کے دوران پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کو مائیک بند کرکے بات سننے پر مجبور کیا گیا، جو ضوابط کے خلاف عمل ہے۔

اس کے علاوہ، میچ کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستانی ٹیم سے مصافحہ نہ کرنا اور تقریب میں عدم شرکت پر احتجاجاً پاکستانی کپتان کا بھی تقریب سے بائیکاٹ قابل ذکر ہے۔

پی سی بی نے اے سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ اینڈی پائیکرافٹ کو فوری طور پر ایونٹ سے ہٹایا جائے، بصورت دیگر پاکستان ٹیم باقی میچز میں شرکت نہیں کرے گی۔

ذرائع کے مطابق آج کے میچ کا انعقاد اسی تناظر میں مشاورت سے مشروط ہے، اور اگر معاملات حل نہ ہوئے تو میچ منسوخ ہونے کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top