سول سیکرٹریٹ پشاور کےملازمین کا معاونِ خصوصی نیک محمدکے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ

پشاور: سیکرٹریٹ ملازمین نے مختلف ایسوسی ایشنز کے ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں پی ایم ایس آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر نعمان وزیر، کے پی پلانرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ملک تیمور، آل ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل سول سیکرٹریٹ کے چیئرمین ظفر علی خان یوسفزئی، سٹینوگرافرز ایسوسی ایشن کے صدر سید بلال، آئی ٹی سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسد، ڈرائیورز ایسوسی ایشن کے صدر شیر زمان محسود اور درجہ چہارم ملازمین ایسوسی ایشن کے صدر الطاف حسین داودزئی سمیت دیگر نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے چیف سیکرٹری کو بھیجے گئے نوٹ کی روشنی میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ تمام ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے اس قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

ایک اور قرارداد میں طے پایا کہ سول سیکرٹریٹ میں نجی اور ذاتی گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔ تاہم، جن ملازمین کی اپنی گاڑیاں ہیں انہیں محکمہ انتظامی امور کی جانب سے باقاعدہ گیٹ پاس جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی فیصلہ ہوا کہ سیکرٹریٹ آنے والے تمام سرکاری و غیر سرکاری مہمانوں کی مکمل تلاشی لی جائے گی، اسلحے کے داخلے پر پابندی ہوگی، مہمانوں کا اندراج رجسٹر میں کیا جائے گا اور انہیں وزیٹر کارڈ جاری کیا جائے گا۔

اجلاس کے بعد تمام ایسوسی ایشنز کے دستخط شدہ اعلامیہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو ارسال کیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ملازمین کے تمام مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کیا جائے۔

Scroll to Top