ایشیا کپ: پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ کے متعلق اہم خبر آ گئی

پاکستان کامیچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ منظور کر لیا گیاہے جس کے بعد چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو سٹیڈیم روانہ ہونے کی ہدایت کر دی ہے ۔

اینڈی پائی کرافٹ پاکستان یو اے ای کے میچ میں فرائض انجام نہیں دیں گے ۔ پاکستان اور یو اے ای کے میچ کا ٹاس 8 بجے ہوگاجبکہ میچ 8 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

کچھ دیر قبل ترجمان پی سی بی عامر میرنے میڈیا سے مختصر گفتگو میں کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان شیڈول میچ میں ایک گھنٹہ کی تاخیر کی گئی ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سابق چیئرمین پی سی بی سے مشاورت جاری ہے۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان آج اہم ترین میچ کھیلا جاناہے جس کا فاتح 21 تاریخ کو بھارت کے ساتھ ٹکرا ئے گا۔

واضح رہے کہ میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاک بھارت میچ میں پاکستانی اور بھارتی کپتان کو ہاتھ ملانے سے روکا تھا جبکہ بھارتی کپتان نے میچ کے اختتام پر سیاسی گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں : سول سیکرٹریٹ پشاور کےملازمین کا معاونِ خصوصی نیک محمدکے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ

اینڈی پائی کرافٹ اور بھارتی کپتان کی جانب سے ایم سی سی کے قوانین کی خلاف ورزی کی جس پر پاکستان نے اصولی موقف اپناتے ہوئے اینڈی پائیکرافٹ کو ایشیاکپ سے ہٹانے جبکہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو سیاسی گفتگو کرنے پر پینلٹی ڈالنے کا مطالبہ کیا ۔

Scroll to Top