ایشیا کپ: یو اے ای کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ 2025 کے دسویں میچ میں متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی میں جاری اس اہم مقابلے میں یو اے ای کے کپتان محمد وسیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت اس میچ میں سلمان علی آغا کر رہے ہیں جنہوں نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو بھی پہلے بیٹنگ کو ہی ترجیح دیتے۔

پاکستان نے اس میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ حارث رؤف اور خوشدل شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایشیا کپ تنازع: اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان ٹیم اور مینجر سے معافی مانگ لی

یاد رہے کہ پاکستان نے ایونٹ کے پہلے میچ میں عمان کو 93 رنز سے شکست دی تھی، جبکہ دوسرے میچ میں بھارت کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آج کا میچ پاکستان کے لیے ٹورنامنٹ میں کم بیک کرنے کا اہم موقع ہے۔

Scroll to Top