پاکستان نے یو اے ای کو جیت کیلئے ہدف دے دیا

ایشیا کپ کے ایک اہم میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو جیت کے لیے 147 رنز کا ہدف دیا ہے۔

یو اے ای نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔ فخر زمان نے نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے 50 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 29 رنز اسکور کیے۔

سلمان آغا نے 20 رنز کی عمدہ بیٹنگ کی۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث نے 18، خوشدل شاہ 4، صاحبزادہ فرحان 5، حسن نواز 3 اور صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

یو اے ای کی طرف سے جنید صدیق نے چار وکٹیں حاصل کیں، سیمرنجیت سنگھ نے تین اور دھروو پراشار نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں فخر زمان، سلمان آغا، خوشدل شاہ، محمد نواز، شاہین آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث اور حسن نواز شامل تھے۔

یو اے ای کی ٹیم میں علیشان شرافو، محمد وسیم، آصف خان، محمد ذوہب، ہرشت کوشک، راہول چوپڑا، دھروو پراشار، حیدر علی، محمد روہد خان، سیمرنجیت سنگھ اور جنید صدیق شامل تھے۔

Scroll to Top