ایشیا کپ میں صائم ایوب نےصفر پر آؤٹ ہونے کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی

پاکستانی اوپننگ بلے باز صائم ایوب اپنی خراب فارم کی وجہ سے ایشیا کپ میں مشکلات کا شکار ہیں۔ حالیہ تین میچز میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

یو اے ای کے خلاف آج کے میچ میں صائم ایوب صرف دو گیندیں کھیل سکے اور بغیر اسکور کیے پویلین لوٹ گئے۔ اس سے قبل 14 ستمبر کو بھارت کے خلاف میچ میں وہ صرف پہلی گیند پر آؤٹ ہو گئے تھے، جب کہ عمان کے خلاف میچ میں بھی انہیں ایک گیند کھیلنے کا موقع ملا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے یو اے ای کو جیت کیلئے ہدف دے دیا

صائم ایوب پچھلے 9 ٹی 20 میچز میں پانچ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں اور اس دوران ان کی واحد نصف سنچری ہی ان کی اچھی کارکردگی رہی ہے۔

Scroll to Top