ابوظبی میں ٹی20 ایشیا کپ 2025 کے گیارہویں میچ میں افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ سیمی فائنل مرحلے تک رسائی کے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔
افغانستان کی جانب سے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ نئی پچ پر سری لنکن بولرز کے لیے آزمائش بن سکتا ہے۔
میچ میں دونوں ٹیمیں پورے جوش و خروش کے ساتھ میدان میں اتری ہیں اور شائقین کرکٹ کی نظریں بھی اس فیصلے پر جمی ہوئی ہیں کہ کون سی ٹیم اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرے گی۔
گزشتہ روز گروپ اے میں پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔ جواب میں یو اے ای کی ٹیم صرف 105 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں : ایم ڈی کیٹ 2025 کے لیے طلبہ کی رجسٹریشن مکمل، پی ایم ڈی سی نے اعدادوشمار جاری کر دیے
شاہین شاہ آفریدی نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 گیندوں پر 29 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ دو اہم وکٹیں بھی حاصل کیں۔





