ایشیا کپ: محمد نبی نے سری لنکا کے خلاف رنز کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

ابو ظبی: ایشیا کپ میں افغانستان کے محمد نبی نے سری لنکا کے خلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے لیے سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز کا ریکارڈ قائم کر دیا۔

ایشیا کپ کے 11 ویں میچ میں افغانستان اور سری لنکا کے درمیان مقابلہ ہوا جہاں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

محمد نبی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 22 گیندوں پر 60 رنز بنائے جن میں 3 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔ ان کی بدولت افغانستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز کا اسکور بنایا۔

اگرچہ سری لنکا نے مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور کی چوتھی گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور میچ جیت لیا، تاہم محمد نبی نے اپنی اننگز میں ایک اوور میں مسلسل 5 چھکے مار کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔

محمد نبی نے اپنی انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر میں 6 ہزار 57 رنز بنا کر افغانستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

انہوں نے یہ سنگ میل 15 ویں اوور میں داسن شناکا کی پہلی گیند پر عبور کیا۔ محمد نبی کے بعد سب سے زیادہ رنز رحمت شاہ (4 ہزار 948) اور محمد شہزاد (4 ہزار 844) ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی دفاعی معاہدے پر ناخوش، سوشل میڈیا کو منفی پروپیگنڈے کا ذریعہ بنا لیا، اختیار ولی

افغانستان کرکٹ کے تجربہ کار آل راؤنڈر نے اپنی جارحانہ بیٹنگ سے ٹیم کو مضبوط اسکور بنانے میں مدد دی، اگرچہ وہ رن آؤٹ ہو کر اننگز جاری نہ رکھ سکے۔

یہ کامیابی محمد نبی کے لیے ایک یادگار لمحہ ہے اور وہ اب افغانستان کرکٹ کے تاریخ ساز بیٹسمینوں میں شامل ہو چکے ہیں۔

Scroll to Top