اسلام آباد میں دوستی کا رنگ، جھنڈوں اور تصویروں سے سجی گلیاں

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی دفاعی معاہدے کے جشن میں وفاقی دارالحکومت میں چراغاں شروع کر دیا گیا ہے جسے 23 ستمبر تک جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے حکم دیا ہے کہ شہر بھر کی سرکاری اور نجی عمارتوں کو سعودی پرچم کے رنگوں یعنی سبز روشنیوں سے سجایا جائے۔

ریڈ زون سمیت مختلف شاہراہوں پر سعودی بادشاہ، ولی عہد، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی تصاویر والے بڑے ہورڈنگز نصب کیے گئے ہیں، جبکہ پاکستان اور سعودی عرب کے جھنڈے بھی کئی مقامات پر لہرا رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کے سعودی عرب میں شاندار استقبال اور معاہدے پر پاکستانی شہریوں میں خوشی کی لہر دیکھنے میں آ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عوام اب خود کو محفوظ سمجھتے ہیں، معاہدے نے ان کا اعتماد بڑھایا، ثمر بلور

شہریوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی حفاظت ہمارے لیے فخر اور سعادت کی بات ہے، چاہے ہمیں کوئی مادی فائدہ نہ بھی ہو، پاک سرزمین کی حفاظت کے لیے جان بھی قربان کرنے کو تیار ہیں۔

شہریوں نے مزید کہا کہ جیسے اسرائیل ایک کے بعد ایک مسلمان ملک پر حملہ کر رہا ہے، اگر مسلمان ممالک متحد ہو جائیں تو اسرائیل سمیت کوئی بھی ملک ایسی جارحیت کی ہمت نہیں کر سکے گا۔

Scroll to Top