پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (PSMA)نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث چینی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کی جانب سے ملک بھر میں شوگر ملز کو چینی کی فروخت پورٹل کے ذریعے روک دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جو چینی درآمد کی جارہی ہے اُس کی فروخت اور قیمت پر کوئی پابندی نہیں ہے جو کہ کھلا تضاد ہے۔
ترجمان نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس قسم کی پالیسی اختیار کرنے سے مارکیٹ میں شدید بحران پیدا ہوگا اور چینی کی قلت کے باعث قیمتیں بڑھیں گی جس کے لیے شوگر انڈسٹری کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا چارسدہ روڈپرمیٹ پراسیسنگ پلانٹ پر چھاپہ،سخت برہمی کا اظہار
شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ تمام شوگر ملوں کو چینی فروخت کرنے کی اجازت دی جائے ۔





