متنازع اینڈی پائی کرافٹ دوبارہ پاک بھارت میچ میں ریفری کے فرائض انجام دیں گے

پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور مرحلے کے آج شیڈول میچ میں ریفری کے فرائض اینڈی پائی کرافٹ ہی انجام دیں گے۔

گروپ اے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران تنازع اس وقت پیدا ہوا جب اینڈی پائی کرافٹ نے ٹاس کے وقت دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو ہاتھ ملانے سے روک دیا۔

معاملے اس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے میچ ریفری کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا اور آئی سی سی میں شکایت بھی درج کروائی، اس تنازع کی وجہ سے پاکستان اور عمان کے میچ میں بھی تاخیر ہوئی۔

معاملہ اینڈی پائی کرافٹ کی جانب سے پاکستانی ٹیم اور مینجمنٹ سے معافی مانگنے کے بعد ختم ہوگیا جس کی ویڈیو بھی پی سی بی نے جاری کی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور مرحلے کا میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

Scroll to Top