صدر آصف علی زرداری چین کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے اہم شہروں چگندو، شنگھائی، ارومچی اور کاشغر کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری نے چین کی صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کیں جن میں پاک چین تعلقات، سی پیک منصوبے اور مستقبل کی راہداریوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقاتوں میں علاقائی امن، ترقی اور دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بھی بات چیت کی گئی جس کا مقصد خطے میں پائیدار امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے۔

صدر مملکت نے اپنے دورے کے دوران متعدد اہم معاہدوں پر دستخط کیے جو دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری اسرائیل اور بھارت کے مظالم پر خاموش تماشائی نہ بنے، بلاول بھٹو

یہ دورہ پاک چین سٹریٹجک شراکت داری کے عزم کی تجدید اور دوستی کے نئے باب کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید گہرائی آئے گی اور خطے میں ترقی و خوشحالی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری چین کے آٹھ روزہ دورے پر تھے، جن کے ہمراہ آصفہ بھٹو، بلاول بھٹو، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سندھ کے وزیر ناصر حسین اور دیگر حکام بھی موجود تھے

Scroll to Top