کوہاٹ میں کاغزئی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق

کوہاٹ کے علاقے کاغزئی چیک پوسٹ کے قریب ہونے والے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق دھماکا چیک پوسٹ کے قریب اس وقت ہوا جب ایک شخص کے ہاتھ میں دستی بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص نے دستی بم کی سیفٹی پن خود نکالی تھی جس کے باعث دھماکا ہوا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں کوئی دوسرا شخص زخمی نہیں ہوا۔

مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت آصف اقبال کے نام سے ہوئی ہے جو نصرات خیل کا رہائشی تھا۔

ریسکیو ٹیم نے لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور ممکنہ سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی ڈی آئی خان میں کارروائی، 7 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے خیبر پختونخوا کے جنوبی علاقوں میں شدت پسندوں کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں آج خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیے گئے ایک آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے سات بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

Scroll to Top