اسلام آباد: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کی جانب سے بھارتی شائقین کو 0-6 کا اشارہ دینے کے واقعے پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی ردعمل ظاہر کیا ہے۔
میچ کے دوران جب بھارت کی بیٹنگ جاری تھی، حارث رؤف باؤنڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے کہ بھارتی تماشائیوں کی جانب سے نعرے بازی پر انہوں نے ہاتھوں سے 0-6 کا اشارہ دیا، اور ہاتھ سے جہاز اڑانے اور گرنے کا بھی اشارہ دیا۔ اس عمل نے سوشل میڈیا پر شدید بحث چھیڑ دی اور بھارتی صارفین شدید ناراضگی کا اظہار کرنے لگے۔
اس صورتحال پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے ردعمل میں پنجابی زبان میں کہا حارث رؤف ٹھیک ٹکر یا۔ کم چک کے رکھ۔
انہوں نے مزید لکھا کہ کرکٹ میچ تے ھوندے رھندے پر 6/0 تے قیامت تک انڈیا نہیں بھولے گا اور دنیا بھی یاد رکھے گی۔
یہ بھی پڑھیں : حارث رؤف نے بھارتی تماشائیوں کو جرات مندانہ انداز میں خاموش کرادیا، ویڈیو وائرل
خیال رہے کہ رواں سال مئی میں معرکہ حق میں بھارت کے 6 طیارے مار گرائے جانے کے بعد پاک فضائیہ کے ایئر مارشل اورنگزیب احمد نے اعلان کیا تھا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کی فضائیہ کو 6-0 سے شکست دی ہے، جس کا یہ اشارہ بھی ایک طرح سے عکاس ہے۔





