سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ 81سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔
تفصیلات کے مطابق ان کی نماز جنازہ آج ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی ۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ مکہ مکرمہ اور مسجد نبویؐ سمیت سعودیہ بھر کی تمام مساجد میں عصر کی نماز کے بعداد ا کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
مرحوم کو 1999میں اس عہدے پر تعینات کیاگیا تھا ، انہوں سعودی عرب میں اعلیٰ ترین مذہبی اسکالر کے طورپر بھی خدمات انجام دیں ۔





