ایشیا کپ سپر فور، پاکستان نے سری لنکا کو5 وکٹ سے شکست دے دی

ابوظہبی میں کھیلے گئے ایشیا کپ سپر 4 کے اہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دیا تھا جسے پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 38 اور حسین طلعت نے 32 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔

صاحبزادہ فرحان نے 24 اور فخرزمان نے 17 رنز بنائے، محمد حارث نے 13 اور کپتان سلمان علی آغا نے 5 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

سری لنکا کی طرف سے کمندو مینڈس 50 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ اسکور کرنے والے بیٹسمین رہے۔

یہ بھی پڑھیں : خواجہ آصف کے افغانستان سے متعلق بیان پر صوبائی وزیرسجاد بارکوال اور جلال خان کے درمیان تلخ کلامی

شاہین شاہ آفریدی نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، حارث رؤف اور حسین طلعت نے 2،2 جبکہ ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Scroll to Top