راولپنڈی: نیشنل ڈیفنس کالج، بنگلہ دیش کے آرمڈ فورسز وار کورس کے افسران نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے وفد کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج کے کردار، پیشہ ورانہ مہارت اور میڈیا سے متعلق حکمت عملیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
بنگلہ دیشی وفد نے کہا کہ اس دورے سے انہیں پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملا اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان اعتماد اور تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر سے اسلامی مملکت کے سربراہان کی ملاقات
دورے کے اختتام پر یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں، جس سے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی توقع ہے۔





