بنگلہ دیش کےخلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار،ابتدائی تین اوورز میں 2 وکٹیں گرگئیں

ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ کا آغاز کیا، تاہم قومی ٹیم کا آغاز خاصا مایوس کن رہا۔

تین اوورز میں پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر صرف 15 رنز بنائے ہیں۔ دو اہم بلے باز ابتدائی 5 رنز پر ہی پویلین واپس لوٹ چکے ہیں جس سے بیٹنگ لائن دباؤ کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔

یہ میچ دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں بنگلہ دیش کے کپتان جاکر علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

لٹن داس کی غیر موجودگی میں قیادت کے فرائض انجام دینے والے جاکر علی کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم پہلے بولنگ کرتے ہوئے بہتر کارکردگی دکھاتی ہے اور وہ فائنل میں جگہ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ٹا

یہ بھی پڑھیں : ایشیا کپ :بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ

س کے وقت گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو بیٹنگ کا ہی انتخاب کرتے۔ ان کے مطابق 150 رنز کا ہدف اس وکٹ پر اچھا ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف فتح کے تسلسل کو برقرار رکھنے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ ٹیم پلان کے مطابق کھیلے گی۔

Scroll to Top