ایشیا کپ :بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے اہم مقابلے میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

میچ دبئی میں جاری ہے جہاں بنگلادیشی کپتان ذاکر علی نے ٹاس کے بعد پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہ اسی کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اُتری ہے جس نے گزشتہ میچ کھیلا تھا۔

سپر فور مرحلے میں دونوں ٹیمیں دو، دو میچ کھیل چکی ہیں۔ پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ سری لنکا کے خلاف فتح حاصل کی۔ دوسری جانب بنگلادیش کی کارکردگی بھی اتار چڑھاؤ کا شکار رہی ہے۔

اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو پاکستان کو بنگلادیش پر واضح برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے 25 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سے 20 میں فتح پاکستان کے حصے میں آئی، جبکہ بنگلادیش صرف 5 بار کامیاب ہو سکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بنوں: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

اگرچہ دونوں ٹیموں کے درمیان حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ڈھاکا میں بنگلادیش نے اپنے نام کی، لیکن پچھلے 6 مقابلوں میں سے 4 بار پاکستان فتح یاب رہا ہے۔ آج کے میچ میں بھی شائقین کرکٹ کو سخت مقابلے کی توقع ہے۔

Scroll to Top