مردان میں بھیڑ بکریوں کے تنازع نے 2 بھائیوں کی جان لے لی

مردان میں کوہی برمول کے علاقے میں بھیڑ بکریوں کے تنازع پر فائرنگ کے تنیجے میں 2 بھائی جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاشیں اور زخمی شخص کو مردان کے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

جاں بحق افراد کی شناخت 24 سالہ سلیم الرحمن اور 22 سالہ غنی الرحمن جبکہ زخمی شخص 20 سالہ اکرام کے طور پر ہوئی ہے، جو کوہی برمول کے رہائشی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریفک حادثے نے پورا خاندان اجاڑ دیا

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بھیڑ بکریوں کے تنازع کے باعث پیش آیا،واقعے کی تحقیقات کیلئے پولیس نے کارروائی شروع کردی۔

Scroll to Top