17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 11 سستی، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ 0.16 کی معمولی کمی دیکھی گئی جبکہ سالانہ شرح 3.95 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے مرغی، آلو، پیاز سمیت 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی جبکہ ٹماٹر اور گندم کے آٹے سمیت 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ٹماٹر کی قیمت 16 روپے فی کلو بڑھ کر 190 روپے تک پہنچ گئی۔ انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، جو دو روپے 75 پیسے فی درجن مہنگے ہو کر اوسطاً 316 روپے تک جا پہنچی۔ 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں ساڑھے 15 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ دو ہزار 31 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

چینی کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا، جو اوسطاً 184 روپے فی کلو رہی۔ دوسری جانب زندہ برائلر چکن کی قیمت میں 50 روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی اوسط قیمت 399 روپے سے کم ہو کر 349 روپے پر آ گئی۔

یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل اور ایئرچیف کی قیادت میں بھارت کو ناکوں چنے چبوائے،7 بھارتی طیارے مارگرائے،شہبازشریف

آلو، پیاز، لہسن، دال مونگ، چنے اور ایل پی جی بھی ان اشیاء میں شامل ہیں جن کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

Scroll to Top