مجبوری کی صورت میں حج پر نہ جا سکنے والے رجسٹرڈ عازمین کے لیے خوشخبری

اسلام آباد: حج پر نہ جانے والے رجسٹرڈ عازمین کے لیے خوشخبری، وزارت مذہبی امور نے نیا پالیسی جاری کر دیا۔

وزارت مذہبی امور کی نئی پالیسی کے مطابق مجبوری یا بیماری کی صورت میں حج نہ جانے والے یا فوت شدہ عازمین کے رشتے دار حج پر جانے کے اہل ہوں گے۔

دستاویز میں واضح کیا گیا ہے کہ حج پر نہ جانے والے عازم اپنی مرضی سے کوئی دوسرا شخص نامزد کر سکتے ہیں یا رقم واپس بھی لے سکتے ہیں، بشرطیکہ مجبوری کی ٹھوس وجوہات اور دستاویزی ثبوت فراہم کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی صحافی کے سوال پر وزیراعظم کا ایسا کرارا جواب کہ بولتی بند ہو گئی

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج پر نہ جانے کی وجوہات درج کر کے درخواست جمع کرانی ہوگی، جس کے ساتھ اسٹیمپ پیپر، بینک رسید اور شناختی کارڈ کی کاپیاں بھی لازمی ہوں گی۔

Scroll to Top