سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے 17دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 26 اور 27 ستمبر کی درمیانی شب ضلع لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 17 بھارتی سرپرست خوارج کو واصلِ جہنم کر دیا۔
ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ خوارج سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔





