قومی بلے باز صاحبزادہ فرحان نے بھارتی باؤلر جسپریت بمراہ کو ٹی 20 میں تین چھکے لگانے والے پہلے بیٹر بن کر تاریخ رقم کر دی۔
ایشیا کپ ٹی 20 کے 2025 کے فائنل میں پاکستان کے ٹیلنٹڈ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے خلاف نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
صاحبزادہ فرحان وہ پہلا پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے بمراہ کو ٹی 20 انٹرنیشنل میں تین چھکے لگا کر اپنی طاقت کا بھرپور اظہار کیا۔
صاحبزادہ فرحان نے صرف 38 گیندوں پر شاندار 57 رنز بنائے جن میں 3 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے، جبکہ ان کی اس اننگز نے پاکستانی ٹیم کو بھارت کے خلاف فائنل میں مضبوط بنیاد فراہم کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ کا فائنل معرکہ، پاکستانی باؤلرز نے بھارتی بلے بازوں کو دبوچ لیا
اس سے پہلے فخر زمان نے بھی بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 35 گیندوں پر 46 رنز بنائے تھے مگر فرحان کی یہ اننگ خاص طور پر تاریخی حیثیت رکھتی ہے۔





