ایل پی جی صارفین کیلئے خوشخبری، قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہِ ستمبر کے لیے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 70 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

قیمت میں کمی کے بعد 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2,448 روپے مقرر کی گئی ہے، جو کہ گزشتہ ماہ کی قیمت کے مقابلے میں 79 روپے 14 پیسے کم ہے۔

اوگرا کے مطابق، فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 207 روپے 48 پیسے ہو گئی ہے، اور یہ نرخ یکم ستمبر سے نافذ العمل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : بانی تحریک انصاف کی بہنوں پر سیاسی مداخلت کے الزامات، بیرسٹر گوہر کا ردعمل

Scroll to Top