پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف کی بہنیں مکمل طور پر غیر سیاسی ہیں اور انہوں نے کبھی پارٹی امور میں مداخلت نہیں کی۔
میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہاکہ وہ خود گزشتہ دو سال سے پارٹی چیئرمین کے طور پر کام کر رہے ہیں اور اس عرصے میں علیمہ خان یا کسی اور بہن نے کبھی سیاسی معاملات میں اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کی۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ یہ کہنا بالکل بے بنیاد ہے کہ بانی تحریک انصاف کی بہنوں کو کسی ادارے یا ایجنسی کی پشت پناہی حاصل ہے۔
ان کے بقول، وہ گھریلو خواتین ہیں اپنے بھائی کی رہائی کیلئےشدید گرمی میں بھی بھوکی پیاسی دن بھر یہاں کھڑی کھڑی رہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سوات میں جعلی کولڈ ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑی گئی،ایف آئی آر درج
انہوں نے کہا کہ علیمہ خان سمیت بانی چیئرمین کی بہنوں کا کوئی سیاسی ایجنڈا یا مفاد نہیں ہے۔





