پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے معین قریشی کو نامزد کر دیا ہے۔
پارٹی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر معین قریشی کو اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی مقرر کیا گیا ہے جبکہ حافظ فرحت عباس کو ڈپٹی اپوزیشن لیڈر تعینات کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فردوس شمیم نقوی نے دونوں کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ یہ تعیناتیاں تاحکم ثانی جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ پہلے اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد بچھر کو میانوالی میں احتجاج کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 10 سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے انہیں نااہل قرار دیا تھا۔





